لیبیا نے 2017ء کے افریقن کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی
طرابلس ( نیٹ نیوز)لیبیا کی حکومت نے 2017ءکے افریقن کپ برائے نیشنز کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے۔ اِس حوالے سے براعظم افریقہ میں فٹ بال کے نگران ادارے کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (CAF) کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ادارے نے مختلف افریقی اقوام سے میزبانی کی درخواست طلب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیبیا میں 2013 کا افریقن کپ منعقد کروایا جانا تھا لیکن سلامتی کی انتہائی مخدوش صورت حال کے باعث یہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ منتقل کر دیا گیا۔ اسی وقت یہ فیصلہ کیا گیا کہ لیبیا کی میزبانی میں 2013ءکی بجائے 2017ءکا افریقن کپ کھیلا جائے گا مگر اب اس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔