ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ 22 اکتوبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ 22 سے 25 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مد ثر آرائیں نے بتایا چیمپین شپ میں شرکت کے لئے بھارت، سری لنکا، مالدیپ، نیپال اور بنگلہ دیش کی فیڈریشینوں کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ چیمپین شپ پہلے 23 سے 26 جون منعقد ہونا تھی مگر بروقت این او سی موصول نہ ہونے کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑی۔