ماﺅنٹین بائیک ڈان ہل ورلڈ کپ کا ٹائٹل جوش بریس لینڈ نے جیت لیا
پیرس ( نیٹ نیوز)ماﺅنٹین بائیک ڈان ہل ورلڈ کپ کا ٹائٹل برطانیہ کے جوش بریس لینڈ نے جیت لیا ۔ خواتین ایونٹ کا ٹائٹل بھی برطانوی رائیڈر کے نام رہا ۔ فرانس میں پہاڑوں پر ہونیوالے ڈان ہل ورلڈ کپ میں شرکاءکے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں نے سب کو حیران کر دیا ۔ سائیکلسٹس نے دشوار ترین پہاڑی چوٹیوں پر رائیڈنگ کر کے فتح کے لیے زور لگایا ۔ مینز ایونٹ کے فائنل میں برطانیہ کے جوش بریس لینڈ نے زبردست پرفارمنس دکھائی ۔ وہ دو اعشاریہ ایک کلومیٹر کا فاصلہ تین منٹ سولہ اعشاریہ تین سات دو سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہے ۔ امریکہ کے ایرون گوئن دوسری پوزیشن پر رہے ۔ مانٹین بائیک ڈان ہل میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں ۔ برطانیہ ہی کی مینون کارپینٹر نے آﺅٹ کلاس پرفارمنس دکھائی اور سیزن کا دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ میزبان ملک فرانس کی ایمیلین ریگٹ دوسرے نمبر پر رہیں ۔