سری لنکا کے خلاف دوسرا ون ڈے بھی جیتیں گے،مصباح الحق
ہمبنٹوٹا( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی ¾بڑا ہدف عبور کر کے خوشی ہوئی ¾ دوسرا میچ بھی جیتیں گے ¾۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ایسا نظر آرہا تھا کہ ہم میچ ہار چکے ہیں تاہم صہیب مقصود اور فواد عالم نے اپنے آپ کو منوایا اور ٹیم کو ناممکن فتح دلوائی ان کی اس بیٹنگ سے دیگر بیٹسمینوں میں بھی اعتماد آیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے قوانین تبدیل ہونے سے بیٹسمینوں کا فائدہ ہوا ہے۔آخر ی پاور پلے میں چار فیلڈر باونڈری پر ہوتے ہیں دونوں نے اس سے فائدہ اٹھایا۔کرکٹ میں بولروں کےلئے کس قدر مشکلات ہیں کہ دس اوورز میں ایک سو رنز بن جاتے ہیں۔ٹیم نے زبردست فائٹ بیک کیا۔ہمارے بولروں نے آخری دس اوورز میں ایک سو رنز دے دیئے تاہم کوشش کریں گے اگلے میچوں میں ایسا نہ ہو۔محمد عرفان وکٹ لینے والے بولر ہیں اس لئے میں نے انہیں ٹاپ پر استعمال کیا۔کیوں کہ اگر کوئی بیٹسمین سیٹ ہوجائے تو اسے آﺅٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔