پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
برسبین( نیٹ نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل برسبین میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو چار میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے 4 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں 5 وکٹ سے فتح حاصل کی۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ون ڈے میچ 28 اگست کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔