انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بریسٹول( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اس سے قبل بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 27 اگست کو کارڈف، تیسرا میچ 30 اگست نوٹنگھم، چوتھا میچ 2 ستمبر کو برمنگھم جبکہ پانچواں میچ 5 ستمبر کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ 7 ستمبر کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔