چیمپنز لیگ ٹی 20 کیلئے لاہور لائنز کے اسکواڈ کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیے لاہور لائنز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔ چیمپئنز لیگ انتظامیہ نے ایونٹ میں حصہ لینے والی 12 ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور لائنز کی ٹیم میں محمد حفیظ (کپتان)، عمر اکمل، احمد شہزاد، ناصر جمشید، عمر صدیق، محمد سلمان علی، آصف رضا، محمد مصطفی اقبال، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ، عمران علی، سعد نسیم، عدنان رسول، محمد سعید، علی منظور شامل ہیں۔ لاہور لائنز چیمپنز لیگ کے کوالی فائینگ راو¿نڈ میں اپنا پہلا میچ 13 ستمبر کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گی۔ چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز کے علاوہ سابق کپتان شعیب ملک بھی حصہ لے رہے ہیں، شعیب ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ہوبارٹ ہور یکینز کی نمائندگی کریں گے۔