ایشین گیمز، فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ ستمبر میں لگایا جائے گا

ایشین گیمز، فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ ستمبر میں لگایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا د (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے اسلام آباد یا لاہور میں لگایا جائے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری احمد یار لودھی کے مطابق تربیتی کیمپ میں 22کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا اور انہیں بحرین کے کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کیلئے حتمی 20 رکنی ٹیم کو منتخب کیا جائیگا۔