آئی سی سی آج سعید اجمل کےایکشن کا جائزہ لے گی

آئی سی سی آج سعید اجمل کےایکشن کا جائزہ لے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  برسبین ( نیٹ نیوز)سعیداجمل کے باﺅلنگ ایکشن کی جانچ آج برسین میںہوگی،فیصلہ 2 ہفتوں میں آئے گا۔جانچ آئی سی سی کے منظور شدہ ادارے اور انسانی حرکات کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرزپرمشتمل ٹیم کی نگرانی میں کی جائے گی۔ بولنگ ایکشن کے قانونی یا غیرقانونی ہونے کا اعلان دو ہفتے کے بعد کریگی۔سعیداجمل کے بولنگ ایکشن کی جانچ 25 اگست کو جبکہ فیصلہ دو ہفتے میں سنایاجائیگا۔آئی سی سی نے سعیداجمل کے بولنگ ایکشن کی جانچ کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی آف اسپنرکے بولنگ ایکشن کی جانچ آج آسٹریلیاکے شہر برسبین کے کرکٹ آسٹریلیا نیشنل کرکٹ سینٹرمیں کی جائیگی۔یہ جانچ آئی سی سی کے منظور شدہ ادارے اور انسانی حرکات کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرزپرمشتمل ٹیم کی نگرانی میں کی جائیگی۔جیساکہ کچھ عرصہ قبل سری لنکا کے سچیترا سینانائکے اور نیوزی لینڈکے کین ولیمسن کی جانچ کی گئی تھی اور دونوں ہی کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیاگیاتھا۔ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی جانچ کی تاریخ اور مقام کا تعین پی سی بی سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔آئی سی سی سعیداجمل کے بولنگ ایکشن کے قانونی یا غیرقانونی ہونے کا اعلان دو ہفتے کے بعد کریگی۔