درآمدی تیل سے بجلی کی پیداوار پرسالانہ پندرہ ارب ڈالرخرچ

درآمدی تیل سے بجلی کی پیداوار پرسالانہ پندرہ ارب ڈالرخرچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) درآمدی تیل سے بجلی کی پیداوار پرسالانہ پندرہ ارب ڈالرخرچ ہورہے ہیں۔ سستی بجلی کیلئے ڈیمزکی تعمیراور پاورپلانٹس کی کوئلے پرمنتقلی، وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے کی بڑی وجہ بیش قیمت درآمدی تیل ہے۔ ملکی سالانہ درآمدی مالیت چوالیس ارب ڈالرکے قریب ہے۔ جس کا بڑا حصہ تیل کی درآمد پرخرچ ہوتا ہے۔ توانائی امورکے ماہرین کے مطابق صرف بجلی کی پیداوار کیلئے سالانہ پندرہ ارب ڈالرمالیت کا تیل درآمد کیا جارہاہے۔ مہنگی بجلی سے پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ جو نہ صرف عوام کیلئے بوجھ ہے بلکہ برآمدی مصنوعات بھی مسابقت کے قابل نہیں رہتیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے ڈیمزکی جلد از جلد تعمیراور پاور پلانٹس کی کوئلے پرمنتقلی، وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
 

مزید :

کامرس -