اقتصادی وتجارتی سرگرمیوں کیلئے سیاسی تناﺅ کے خاتمے کی ضرورت ہے
اسلام آباد (اے پی پی) امریکن بزنس کونسل (اے پی سی) کے صدر توقیر احمد نے کہا ہے کہ اقتصادی وتجارتی سرگرمیوں کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کیلئے سیاسی تناﺅ کے جلد از جلد خاتمے کی ضرورت ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اے بی سی کی رکن کمپنیوں کی تعداد 65 کے قریب ہے جو سالانہ 4 ارب ڈالر کا کاروبار کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکن بزنس کونسل کے رکن اداروں نے ملک کے مختلف شعبوں میں 780 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ کونسل کی رکن کمپنیوں کی جانب سے حکومت کو سالانہ 87 ارب روپے مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں ، اے بی سی کے اداروں میں 42 ہزار افراد کو براہ راست روزگار فراہم کیا جارہا ہے جبکہ بالواسطہ ایک لاکھ لوگوں کا روزگار ان اداروں سے وابستہ ہے۔
توقیر احمد نے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔