روس نے سربیا کی 2کمپنیوں سے ڈیری مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کردیں

روس نے سربیا کی 2کمپنیوں سے ڈیری مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس نے سربیا کی 2کمپنیوں سے ڈیری مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔ روس کی فوڈ ہیلتھ سروس کے مطابق روس نے سربیا کی 2فرموں سے ڈیری مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں روس نے یوکرین تنازعہ کے باعث یورپی یونین کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد امریکا ، یورپی یونین ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور ناروے سے گوشت ، مچھلی ، ڈیری مصنوعات اور پھلوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ماسکو حکومت برآمد کنندگان کی تلاش میں ہے اور اس نے برازیل سمیت متعدد ممالک سے روس کو اشیائے خوراک کی برآمدات بڑھانے کی درخواست کی ہے تاکہ یورپی یونین کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے ۔
(mik/tar/rmq 1445:14)
******** آئٹم نمبر113 ********
*****

مزید :

کامرس -