رواں مالی سال غذائی اجناس کی درآمدات میں 2.64 فیصد کمی
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے ماہ کے دوران غذائی اجناس کی ملکی درآمدات میں 2.64 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے پہلے ماہ جولائی 2013ءکے دوران 329.010 ملین ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال میں جولائی 2014ءکے دوران ملک میں درآمد کی جانے والی غذائی اجناس کا حجم 320.314 ملین ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اس طرح 8.696 ملین ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے جس سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔