حب پاور کمپنی لمٹیڈکے خالص منافع میں 23.5 فیصد کمی

حب پاور کمپنی لمٹیڈکے خالص منافع میں 23.5 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) حب پاور کمپنی لمٹیڈ کے خالص منافع میں 23.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی کمپنی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 30 جون 2014ءکو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 7 ارب 81 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کو 10 ارب 22 کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا تھا اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 8.72 روپے رہی تھی۔ کمپنی کی جانب سے فی شیئر 4 روپے کیش ڈیویڈنیڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ وسط مدت کےلئے کمپنی 2.5 روپے فی حصص کا کیش ڈیویڈنیڈ پہلے ہی تقسیم کرچکی ہے۔

مزید :

کامرس -