یورپی گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
پیرس (اے پی پی) یورپی گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ یوکرین میں سیاسی کشیدگی کی صورتحال اور گندم کی پیداوار کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پیداوار میں کمی ہے۔ یورو نیکسٹ مارکیٹ میں گندم کے نومبر کیلئے اہم سودے 0.9 فیصد یا 1.50 یورو کے اضافے کے ساتھ 173 یورو فی ٹن میں طے پائے جبکہ شکاگو کے دسمبر کیلئے گندم کے سودے 2 فیصد اضافے سے 5.67 ڈالر فی بشل میں ہوئے۔
(mik/tar/rhn 1324: 14)