کیڑوں کے تدار ک کیلئے جڑی بوٹیوں پر قابو پالینابہتر ہے :زرعی ماہرین
سرگودھا(اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کیڑوں کے تدار ک کیلئے جڑی بوٹیوں پر قابو پالینابہتر ہے ۔ماہرین کے مطابق فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کر نا پڑتاہے اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھادپرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے نئی اگنے والی بوٹیاںایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہے بجائے ا س کے کہ ا س کو خوراک میں کمی لا کر کسی اورذریعے سے ختم کی جا ئے کیونکہ یہ دوائی پود ے کی بیرونی جلد میں داخل ہوکر اپنا اثردیکھائی ہے بہت سے جڑی بوٹیاں کھادوں کے حصول کیلئے فصلوں کے پودوں سے بہتر مقابلے کی طاقت رکھتی ہے ا س لیے شروع کے چھڑ کاﺅ میں کھاد کااستعمال پودوں کی قطار اورخاص کر پودے کے بیج کے قریب رکھیں تا کہ و ہ کھاد سے بھر پور استفاد ہ حاصل کر سکے کھادوںکازمین پر ساد ہ طریقہ سے چڑھاﺅکرنے سے جڑی بوٹیوں کااکثر ز یاد ہ فائد ہ حاصل ہوجاتاہے ۔
(sg/tar/mrn 1210:14)