عراقی کردستان میں پناہ لینے والے کی تعداد بڑھ کر تقریبا7 لاکھ ہو گئی
اقوام متحدہ(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کی کاروائیوں سے اپنی جان بچانے کیلئے عراقی کردستان کے علاقے میں پناہ لینے والے کی تعداد بڑھ کر تقریبا7 لاکھ ہو گئی ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کے اعلی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ترجمان نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے جو کہ ستمبر مکمل کی جائے گی جس کے بعد صحیح تعداد بتائی جا سکے گی ۔ واضح رہے کہ 19 اگست کو اقوام متحدہ نے بے گھر ہونے والے عراقیوں کو امدادی اشیا کی فراہمی شروع کی ہے جو 10 روز تک جاری رہیگی۔ اس عرصے میں 2400 ٹن امدادی اشیا کوعراق کے شمالی علاقے پہنچانے کا منصوبہ ہے۔