سیاسی محازآرائی سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی متاثر ہو گی:مرتضیٰ مغل
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سیاسی محاز آرائی سے معیشت کے علاوہ پاکستان کی عالمی درجہ بندی متاثر ہو گی جس سے ملکی تشخص پر منفی اثر پڑے گا۔ ۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا حالےہ سےاسی عدم استحکام سے درآمد ات و برآمدات منجمد ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ عوام اور کاروباری برادری ہراساں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ملک و قوم اور معیشت کی خاطر موجودہ سےاسی بحران کا جلد از جلد حل نکالنے کی کوشش کرےں۔