روس اور چین کے درمیان آئی ٹی مصنوعات کی تجارت بڑھانے کا معاہدہ
ماسکو (اے پی پی) روس اور چین کے درمیان آئی ٹی مصنوعات کی تجارت بڑھانے کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ روس کے وزیر مواصلات نکولائی نکیفوروف کے مطابق روس اور چین نے اس پر اتفاق کر لیا ہے کہ روس کو چینی سرور اور دوسرے سامان کی فراہمی میں توسیع کی جائے گی۔اس سے پہلے روس کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ مغرب کی طرف سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کے پیش نظر روس آئی ٹی سے متعلق امریکی اشیاء کا استعمال رفتہ رفتہ بند کرے گا اور دیگر ممالک کے ساتھ اس میدان میں تعاون بڑھائے گا۔
(mik/mrn 0929:14)
******* آئٹم نمبر 4 ********