چین کے بینک آف کمیونیکیشنز کو18.08ارب یوان کا منافع

چین کے بینک آف کمیونیکیشنز کو18.08ارب یوان کا منافع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ (اے پی پی) چین کے بینک آف کمیونیکیشنز لمیٹڈ نے رواں سال کی دوسری سہ ما ہی کے دوران 18.08ارب یوان کا منافع حاصل کیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چین میں پانچویں بڑے بینک بی او کام کے منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.6فیصد اضافہ ہوا تاہم منافع میں اضافہ کی شرح توقعات سے کم رہی جبکہ 2013ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک کے منافع میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران واپس نہ ہونے والے قرضوں کی شرح بھی 1.09فیصد سے بڑھ کر 1.13فیصد تک پہنچ گئی ۔
(mik/tar/rmq 1450:14)
******** آئٹم نمبر 114 ***

مزید :

کامرس -