بھارتی چینی اور سویا بین کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا
نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی چینی اور سویا بین کی قیمت میں اضافہ جبکہ مکئی، گندم، چنا، سویا آئل اور زیرہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج میں چینی کے تمبر کیلئے اہم سودے 0.56 فیصد کے اضافے سے 3055 روپے فی 100 کلوگرام میں ہوئے۔ماہرین کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سویابین کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سویا بین کے اکتوبر کیلئے اہم سودے 0.29 فیصد کے اضافے سے 3420 روپے فی 100 کلوگرام میں ہوئے تاہم مکئی، گندم، چنا، سویا آئل اور زیرہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مکئی کے ستمبر کیلئے سودے 0.52 فیصد کی کمی کے ساتھ 1148 روپے فی 100 کلوگرام اور گندم کے ستمبر کیلئے سودے 0.19 فیصد کمی سے 1580 روپے فی 100 کلوگرام میں طے پائے جبکہ چنے کے ستمبر کیلئے سودے 1.33 فیصد کمی سے 2896 روپے فی 100 کلوگرام، سویا آئل کے سودے 1.74 فیصد کی کمی سے 614.50 روپے فی 10کلوگرام اور زیرہ کے ستمبر کیلئے اہم سودے 0.62 فیصد کی کمی کے ساتھ11200 روپے فی 100 کلوگرام میں ہوئے۔