مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے تدارک کیلئے حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے تدارک کیلئے حکمت عملی اپنانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہائت ضروری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہٰذا پہلا پانی اگاﺅ کے 3سے4ہفتے بعد ، دوسراپانی پھول نکلنے پر ، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔انہوںنے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بار ش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہیے۔
(fd/tar/mrn 1306:14)

مزید :

کامرس -