پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کا ساتھ دے گی، عابد صدیقی
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کا ساتھ دے گی اور ملک کو جمہوریت سے دور نہیں ہونے دیا جائے گا پیپلز پارٹی کیلئے پاکستان سپریم اور آئین کی بالادستی ترجیح ہے، جمہوریت کے تحفظ کیلئے پیپلز پارٹی اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بحران کو سیاسی انداز میں حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اس لئے تمام فریقین کو مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی اور نہ کبھی پارلیمنٹرین کو اعتماد میں لیا جو فیصلے ایوان میں بیٹھ کر ہونے چاہئیں وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھے اور تمام معاملات کو اہمیت دے کر حل کرے۔