عزت صرف اللہ کے راستے پر چلنے سے ملتی ہے، علامہ اسلم صدیقی
لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس ہدایت کی خصوصی نشست میں ”سورہ¿ نور “ کی آیات 20تا 26 کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن میں واضح ہے کہ اے مسلمانوں جو ایمان لائے ہو۔ صرف اللہ کی پیروی کرو، شیطان کے شر سے بچو۔ مومن کا کام صرف اللہ کی پیروی کرنا ہے اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک نہ کرو، بلکہ یتیم کا مال نہ کھاﺅ۔ برائی کی طرف نہ جاﺅ، کسی پر ناجائز تہمت نہ لگاﺅ، یہ باتیں معاشرے کو تباہ کر دیتی ہیں۔ فرمایا کہ تم بے حیائی کی طرف نہ جاﺅ اور ہمیشہ شیطان کی گمراہی سے بچو۔گمراہی کا گما نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے نواز دیتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نبی پاک کی زوجہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ جو اُمت کی ماں ہیں، کے متعلق بدگمانی پیدا کی گئی، جو شخص اپنے دین سے پھر جاتا ہے۔ وہ گمراہ ہو جاتا ہے۔ استقامت کو برقرار رکھنا چاہئے، بلکہ اپنے علم کا گمان نہ کیا کرو۔ علم کے باوجود انسان خواہش نفس کا شکار ہو جاتا ہے۔ عزت صرف اللہ کے راستے پر چلنے سے ملتی ہے۔ جھوٹی قسم نہیں کھانی چاہئے، مسکینوں، یتیموں، غریبوں، صاحب ِ ضرورت کا خیال رکھنا چاہئے۔ احسان کے بدلے احسان نہ جتلاﺅ۔ انہوں نے بتایا کہ صرف اللہ ہی ہمارا حاجت روا ہے۔ قسم کھانے کے بعد توڑنے کا کفارہ دینا چاہئے۔ قرآن کریم میں قسم کھانے والے پر واضح ہے۔ خلاف شریعت کام کی قسم نہیں کھانی چاہئے۔ پاک دامن عورتوں پر شیطان وارد نہیں ہوتا۔
آخرت صرف مومنوں کے لئے ہے یہ دُعا مانگنی چاہئے کہ اے اللہ ہماری آخرت اچھی کر دے۔ فرمایا تم پاک دامن عورتوں پر غلط تہمت نہ لگایا کرو، بغیر ثبوت کے کوئی ایسی بات نہ کیا کرو، جھوٹی تہمت لگانے کی سزا 80کروڑ میں جھوٹی تہمت لگانے والوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت بھیجی ہے۔ یہ لوگ قیامت والے دن سزا پائیں گے، توبہ کرنی چاہئیں، نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد اعجاز نے کیا، جبکہ نشست کے اختتام پر خصوصی دُعا بھی کی گئی۔