یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام دستخطی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے جائینگے :طارق احسان

یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام دستخطی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے جائینگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹاف رپورٹر)یوتھ فورم فار کشمیر کے زیراہتمام کشمیر یوں کے لئے اقوا م متحدہ کی منظور کر دہ حق خود ارادیت کی قرار داد وں پر عمل درآمد کے لئے شروع کی گئی \"1ملین دستخطی مہم \" کا با قا عدہ آ غا ز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں طارق احسان غوری چیف آرگنا ئزر یوتھ فورم فار کشمیر نے تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ لا ہو ر کے مختلف علا قوں میں عوامی را بطہ اور آ گاہی کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے جہاں پر اقوام متحدہ کو یا د دا شت پیش کرنے کیلئے عوام سے دستخط لئے جائیں گے۔ 26 اگست کو دربار داتا گنج بخش بھا ٹی گیٹ چوک میں کیمپ لگایا جائے گا جبکہ یوتھ فورم فار کشمیر کے رضا کا ر یونیو ر سٹیوں /کا لجز اور ہائی سکولز میں جا کر(ایک )ملین دستخطی مہم کے سلسلہ میں مختلف شعبہ ہا ئے زندگی کے افراد سے کشمیر یوں کے حق خودارادیت کی قرار دادوں پر عمل درآ مد کی حما یت میں دستخط حا صل کر یں گے۔