آزادی اور انقلاب کے نام پر پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ، شاہد نذیر

آزادی اور انقلاب کے نام پر پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار ) مرکزی صدر اسلامی تحریک طلباءپاکستان شاہد نذیر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اور انقلاب کے نام پر اسلام آباد کی اہم ترین شاہراہ پر ڈانس، ناچ، گانے کی محفلیں سجانے والے انقلابی اور آزادی کے لیڈروں، متوالوں کے چہرے کھل کر قوم کے سامنے آگئے ہیں پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہاں بے حیائی عریانی فحاشی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی پاکستانی ایک با حیا قوم ہے ایسی حرکتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے وفاقی حکومت سخت ایکشن لے بصورت دیگر قوم انکے خلاف اقدام کرنے کی حق بجانب ہوگی انہوں نے کہا کہ آزادی اور انقلاب کے نام پر پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے طاہر القادری اور عمران کی حمایت کرنے والی جماعتیں بھی اسلام اوروطن دشمن ہیں مذہبی قوتوں کی طرف سے اس بے حیائی کے سیلاب کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اسلام آباد کارکنوں کو بلانے کا اعلان اہم ترین فیصلہ ہے اسکی حمایت کرتے ہیں اسلامی تحریک طلباءکے رہنما نے مزید کہا کہ اسلام پسند قوتیں نظام خلافت قائم کرنے اور جمہوریت کے خاتمے کے عزم سے اسلام آباد کی طرف آئیں ورنہ بصورت دیگر انہیں کامیابی نہیں ہوگی