محکمہ خزانہ کے ملازمین کی طرف سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب

محکمہ خزانہ کے ملازمین کی طرف سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار) محکمہ خزانہ کے ملازمین کی طرف سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدر رانا محمد نثار احمد، فنانس سیکرٹری چوہدری شاہد محمود، ایگزیکٹو ممبر محمد عمران شاد کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں حج کی سعادت کیلئے حجاز مقدس جانے پر مبارک باد پیش کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران نے کہا کہ ہم سرزمین حجاز پہنچ کر پاکستان اور سیکرٹریٹ کے افسران بالا اور ملازمین کیلئے سربسجود ہوکر خصوصی دعائیں کریں گے انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ راجہ سہیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ملازمین کے سامنے ایک سال کی کارکردگی پیش کرکے ملازمین کے سامنے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں نائب صدر بختیار احمد نے کہا کہ56 کنٹریکٹ نائب قاصدوں کو ریگولر کروانے کیلئے قرارداد کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کروانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ہم نے تمام کیڈرز کی DPCsکروانے کا اعادہ کیا ہوا ہے۔ تقریب میں شریک تمام ملازمین نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی کارکردگی کو سراہا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ تقریب میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔