کل جماعتی تحفظ ختم نبوت ورکزاجلاس میں دھرنوں کیخلاف قرار داد منظور

کل جماعتی تحفظ ختم نبوت ورکزاجلاس میں دھرنوں کیخلاف قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) کل جماعتی تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے زیراہتمام ورکرز اجلاس مولانا الطاف الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رابطہ کمیٹی علامہ محمد ممتاز اعوان، میاں محمد اویس، مولانا عزیز الرحمن، مفتی سید عاشق حسین، پیر محمد اسلم ندیم نقشبندی، قاری محمد حنیف حقانی، محمد طیب قریشی ایڈووکیٹ اور حافظ شعیب الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی سیاسی ایجی ٹیشن ، احتجاج یا دھرنوں کا ہرگزمتحمل نہیں کل جماعتی ورکز اجلاس میں اسلام آباد میں جاری آزادی و انقلابی دھرنوں کے خلاف متفقہ قرارداد پاس کی گئی اور مطالبہ کیا کہ عمران خان اور طاہر القادری بیرونی ایجنڈے پر ملکی سلامتی و استحکام اور معیشت تباہ نہ کریں۔