نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے پولیٹیکل ایجوکیشن کا مذاکرات کے تعطل پرتشویش کااظہار

نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے پولیٹیکل ایجوکیشن کا مذاکرات کے تعطل پرتشویش کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) قومی تھنک ٹینک نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے پولیٹیکل ایجوکیشن (NIPE) نے حکومت ، عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان مذاکرات کے تعطل پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے تمام فریقین لچک کا مظاہرہ کریں اورمذاکرات فوری دوبارہ شروع کریں ان خیالات کااظہار NIPE کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر اطلاعات خالد احمد کھرل نے کی این آئی پی ای کے چیف کوآرڈنیٹر منیر احمد خان نے بتایا کہ قومی تھنک ٹینک این آئی پی ای نے پاکستان میں جمہوریت کو ملکی سلامتی کا ضامن قرار دیا ہے جمہوریت کا تسلسل ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جار سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کو مذاکرات شروع کرنے کی شرط قرار نہیں دینی چاہیے بلکہ اپنے مطالبات میں شامل رکھ کر مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں این آئی پی ای کے چیف کوآرڈنیٹر منیر احمد خاں نے کہا کہ قومی تھنک ٹینک نے الیکشن اصلاحات کو درست قرار دیتے ہوئے اس رائے کا اظہار کیا کہ حکومت کو بلا تاخیر الیکشن اصلاحات پر عمل درآمد شروع کردیناچاہیے۔