شادی کیلئے ’’لانگ مارچ‘‘ کرنیوالے جلد اپنے انجام کو پہنچ جائینگے ،حنا پرویز
لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ شادی کیلئے ’’لانگ مارچ‘‘ کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچ جائینگے ۔ساری سیاسی جماعتیں جمہوری نظام کے تحفظ اور بقاء کیلئے متحد ہیں۔آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی منظور کردہ متفقہ قراردادیں عوام کی ترجمان ہیں۔اپنے ایک بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ چند ہزار افرا دکی رائے کو 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ہم ملک کو بحرانوں میں دھکیلنے نہیں بلکہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے آئے ہیں۔ عوام نے مسلم لیگ(ن) کو پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا مینڈیٹ دیاہے۔ احتجاج او رمنفی سیاست کرنے والے عوام کی رائے کااحترام کریں ۔عمران خان اپنی شادی کیلئے پوری قوم کو اذیت میں مبتلا نہ کریں۔طاہر القادری اورعمران خان کا ایجنڈا مشترکہ ہے اور دونوں عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر منتخب آئینی حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ملک میں تبدیلی صرف نعروں سے نہیں لائی جاسکتی ۔ تبدیلی گیارہ مئی 2013 کو ہی آگئی تھی جب پاکستان کے عوام نے محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔