جماعت اہلسنت پاکستان کی اسلام آباد میں عریانی اور فحاشی کی شدید مذمت

جماعت اہلسنت پاکستان کی اسلام آباد میں عریانی اور فحاشی کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنت پاکستان نے اسلام آباد میں جاری عریانی اور فحاشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور دھرنے والے معاملات کو مذاکرات سے حل کریں ، وطن عزیز کی سلامتی و بقا سے ہی حکمران اور اپوزیشن کا وجود ہے، دھرنے والے اگر انقلاب و آزادی کی بجائے نفاذ نظام مصطفےٰ ﷺ کا نعرہ لگاتے تو یقیناًپوری قوم ان کی ہم آواز ہوتی ۔ان خیالات کا اظہار ایک اہم اجلا س سے جماعت اہلسنت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری ،اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا، ۔علماء نے کہا کہ ہمیں پاک وطن میں ڈانسر گروپس اور مارد پدر آزاد انقلاب نہیں بلکہ والئ مدینہ ﷺ کا نظام چاہیے، سانحہ ماڈل ٹاؤن یقیناًکھلم کھلا بربریت تھا مگر ہر فرد اگر خود ہی اپنے مقتول کا بدلہ لینا شروع کر دے تو ملک و ملت میں انتشار برپا ہو جائے گا۔