سازش کے تحت 73ء کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ملی مجلس شرعی

سازش کے تحت 73ء کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ملی مجلس شرعی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک سازش کے تحت 73ء کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اسلام آباد میں جاری دھرنوں کا مقصد بھی یہی ہے، تمام دینی جماعتوں کو اس آئین میں موجود اسلامی دفعات اورتحفظ ختم نبوت ایکٹ کے تحفظ کیلئے اپنا کردار کرنا ہوگا، پاکستان میں مغرب کے تنخواہدار انہیں ختم کرنے کے درپے ہیں۔ ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدرمفتی محمد خان قادی، سیکرٹری جنرل پروفیسرڈاکٹرمحمد امین،ڈاکٹر فریداحمدپراچہ،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید، راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عبدالغفارروپڑی،علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے سود کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علماء نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی مشکلات کا حل موجودہ نظام میں نہیں ہے اس ملک کی تقدیر نفاذ نظام مصطفےٰ ﷺ سے وابستہ ہے اور جب تک عوام نظام مصطفےٰﷺ کو اقتدار میں نہیں لاتے ملک وقوم کی مشکلات حل نہیں ہونگی ۔ حکومت سود سے پاک نئے قرضوں کے نئے نظام کا آغاز کرے ورنہ ملکی معیشت مزید دلدل میں دھنستی چلی جا ئے گی۔