سعد رفیق اور ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی قادری سے ملاقات ،زرداری کا ٹیلیفون
اسلام آباد،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی بحران سیاسی بحران کے خاتمے کی کوششیں تیز ہو گئیں،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی طاہر القادری سے ملاقات،آصف زرداری کابھی قادری کو ٹیلیفون ،تفصیل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق میڈیا سے بچ کر طاہرالقادری کے کنٹینر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں اْنہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کی موجودگی میں ڈاکٹرطاہرالقادری کو پارٹی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ذرائع نے بتایاکہ سکیورٹی پروٹوکول کے بغیر پیدل سفر کرنے کی وجہ سے خواجہ سعدرفیق میڈیا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اوراْنہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر معذرت اوراظہارتعزیت کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کاکہناتھاکہ ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ ڈیڈلاک ختم ہوجائے گااور بامعنی مذاکرات ہوں گے۔خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ بات چیت کا مقصد مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچاناہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایاکہ بات چیت سے ہی مسائل کاحل نکلے گا، ڈیڈلاک ختم کرنے کی درخواست کرنے آیاتھا، اللہ کومنظور ہواتو مذاکرات بامعنی ہوں گے۔ڈاکٹر رحیق عباسی کاکہناتھاکہ بامعنی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ، مطالبات وہی ہیں جو پہلے تھے ، سعد رفیق نے مذاکرات بحالی کی درخواست کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ سیاسی بحران کے دوران آصف علی زرداری اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ طاہر القادری نے سابق صدر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ بات چیت سے موجودہ سیاسی بحران کا حل نکال لیا جائے گا۔جماعت اسلامی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی تحریک کے انقلاب مارچ سے خطاب میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم طاہر القادری کے 10 نکات کی حمایت کرتے ہیں۔ تمام جماعتیں مل کر طاہر القادری کے موقف پر غور کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سیاسی اور دینی تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج اور مظلوموں کو انصاف ملنا چاہیے۔ انکوائری کمیشن کا تعلق پنجاب سے نہیں ہونا چاہیے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ آپ ہمارے بڑے ہیں اورآپ سے بڑے پن کی امید ہے،آپ کے مطالبات کے لئے حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں،اپنے مطالبات میں تھوڑا سا لچک کا مظاہرہ کریں۔سابق صدر نے کہا ہے کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے،آپ کے مطالبات کے حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں،لچک کا مظاہرہ کریں ۔اس موقع پر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ آپ کی کوشش قابل تحسین ہیں حکومت کو بھی سمجھائیں۔