وزیر اعظم سے وزیر اعلٰی پنجاب کی ملاقات ،دھرنوں سے پیدا صورتحال ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے وزیر اعلٰی پنجاب کی ملاقات ،دھرنوں سے پیدا صورتحال ،سانحہ ماڈل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      لاہور (آئی این پی) و زیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراءمیں ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اتوار کو انتہائی اہم ملاقات کی جس کے دوران تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے پیدا صورتحال‘ سانحہ ماڈل ٹاﺅن‘ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے استعفوں کے مطالبہ سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی‘ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے مستعفی ہونے کیلئے کہہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے شہباز شریف کو اپنی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ شہبا زشریف گزشتہ روز اس ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن بارے عوامی تحریک کے جائز مطالبات کو مان کر اسانحہ ماڈل ٹاﺅن کی صاف اور شفاف تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنا نے اور ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران نے عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثناءنجی ٹی وی چینلز نے اس ملاقات کے حوالے سے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مستعفی ہونے کیلئے کہہ دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -