وزیر اعظم نے استعفٰی نہ دیا تو ملک گیر ہڑتال اور پہیہ جام کر سکتے ہیں ،عمران خان
اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ملک گیر ہڑتال اور پہیہ جام کر دینگے، سیاسی لوگ ابھی فیصلہ کرلیں ¾ نیا پاکستان بننے کے بعدتحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملے گا ¾ پیچھے ہٹنے والا نہیں ¾میاں صاحب تیس دنوں کےلئے مستعفی ہونے کی آفر قبول کرلیں ¾ انتخابات سے متعلق تحقیقات میں جو چیز آئےگی ہمیں منظور ہوگی ¾ شادی کا وقت نیا پاکستان بننے کے بعد ہی ملے گا،عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران گھٹنے ٹیک چکے ہیں ، دو روز تک میچ ختم ہو سکتا ہے، نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سول نافرمانی کے علاوہ پہیہ جام ہڑتال کر سکتے ہیں، دلوں کے راز اللہ جانتا ہے، مولانا فضل الرحمن کون ہیں جو ہم پر کفر کے فتوے لگائیں ، ڈیزل کے پرمٹ اور وزارت کےلئے اپنا ضمیر بیچنے والے خود کو اسلام کا نمائندہ سمجھتے ہیں ، دنیا کا امیر ترین آدمی نوازشریف صرف 5 ہزار ٹیکس دیتا ہے ، بیٹے کا لندن میں فلیٹ ساڑھے 7 ارب کا ہے ، جمہوریت عوام کو حکمرانوں کے احتساب کا حق دیتی ہے ، مغرب نے مسلمانوں کی تعلیمات اختیار کر کے ترقی کی ،جمہوریت میںبیٹی، بھائی، سمدھی، بچے وزیر نہیں بن سکتے، پورا شریف خاندان باریاں لینے کے انتظار میں ہے،افتخار چوہدری کے ساتھ مل کر تاریخی دھاندلی کی گئی، عوام جانتے ہیں کہ کون حق اور سچ کے لئے کھڑا ہوا ہے ، ظلم کے نظام کو بچانے کےلئے اسٹیٹس کو کی تمام قوتیں ایک ہو گئی ہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ غیر آئینی باتیں کرکے مجھے نہیں ڈرا سکتے،وزیر اعظم کے استعفیٰ تک آزادی اسکوائر میں بیٹھا رہوں گا۔ اتوار کو آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ حکومت نے آزادی مارچ کو روکنے کےلئے تمام راستے کنٹینرز رکھ کر بند کردیئے ہیں انہوںنے کہاکہ میاں صاحب جو مرضی کرلو سونامی رکنے والا نہیں جب تک کنٹینرز نہیں ہٹائے جاتے اس وقت کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے عمران خان نے کہاکہ لوگ نئے پاکستان کےلئے نکل آئے ہیںاور اللہ تعالیٰ نے پاکستان قوم کو جگا دیا ہے اور اس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں عمران خان نے کہاکہ میں حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں وزیر اعظم سے استعفیٰ لے کر ہی رہیں گے ۔عمران خان نے کہاکہ اپنی شادی کے حوالے سے کہاکہ نئے پاکستان بننے سے پہلے شاد ی کا سوچ بھی نہیں سکتا شادی کےلئے ابھی وقت نہیں نیا پاکستان بننے کے بعد ہی شادی کا سوچوں گا عمران خان نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران گرکر زخمی ہوا تو آصف علی زر داری نے فون کر کے بتایا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کہہ رہے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ نواز شریف تیس دن کےلئے مستعفی ہو جائیں اور تحقیقات کے بعد نتائج نواز شریف کے حق آئے تو دوبارہ وزیر اعظم بن جائیں اورہمیں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول ہوگا عمران خان نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمام پاکستانی سرکاری بینکوں سے پیسہ نکال لیں اور سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھیں جب تک میاں نواز شریف استعفیٰ نہیں دیتا اس وقت یہاں سے نہیں جائینگے ہم نے میاں نواز شریف کی حکومت کو نہیں چلنے دینا انہوںنے کہاکہ سر کاری ملازمین حکمرانوں کا کوئی غیر آئینی حکم نہ مانیں سرماری اہلکار شریف خاندان کے ملازم نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ تحریک انصاف میں آ جائیں نیا پاکستان بننے کے بعد تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملے گا سیاستدان بھی فیصلہ کر لیں اور وقت ضائع نہ کریں عمران خان نے کہاکہ نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا عمران خان نے کہاکہ ملک بھر میں دھرنے اور سول نافرمانی کی تحریک جاری رہیگی،ہم نے نواز شریف کی حکومت کو چلنے نہیں دینا ۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ آج سارے چور جمہوریت کے نام پر اکٹھے ہو گئے ہیں اور پارلیمنٹ کا رونا رو رہے ہیں، مگر میں ان سے پوچھتا ہوں کہ راستے روک کر اور میرے بینادی حقوق معطل کر کے یہ کون سے آئین کی خدمت کر رہے ہیں؟ جب اس ملک میں احتساب کی بات ہوتی ہے ان کو جمہوریت کی یاد آ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ابتدائ ہی سے سیاستدانوں کو خرید کر سیاست کرتی رہی ہے، ان کے خلاف عدالتوں اور کمیشنوں نے فیصلے کئے مگر ان کے خلاف کچھ نہیں کیا گیا۔ مسلم لیگ ہمیشہ سے ایسی ہی پالیسیوں پر کاربند رہی ہے۔عمران خان نے کہاکہ قائد اعظم کا فرمان ہے کہ حکمران عوام کے نوکر ہیں، وہ صرف وہی کام کریں جو عوام کے حق میں ہیں، ملازمین بھی ایسا کوئی حکم قبول نہ کریں جس میں ان کو عوام سے ٹکرانے کا کہا جائے۔آفتاب چیمہ کے بیٹے تیمور چیمہ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے اپنے والد کو کہا کہ اس کو ان پر فخر ہے کہ انہوں نے حکومت کا عوام پت تشدد کا حکم نہیں مانا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جزبوں کو نہ تو یہ رکاوٹیں شکست دی سکتی ہیں اور یہ پولیس، اگر تحریک انصاف کے کارکنوں کو حکم دوں تو پولیس اور کنٹینرز سمیت ہر چیز کا مقابلہ کر سکتے ہی ںمگر ملک میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتے کیونکہ یہ سب ہمارا اپناہے مگر اس سب کو ایک جعلی وزیر اعظم نے یر غمال بنا رکھا ہے