سعد رفیق کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد شہباز شریف کے استعفے کی افواہیں گردش کرتی رہیں

سعد رفیق کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد شہباز شریف کے استعفے کی افواہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات اور وزیر اعظم کا اہم پیغام پہنچانے کی خبروں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے استعفے کی افواہیں گردش کرتی رہیں ۔عوام اور (ن) لیگ کے کارکن اسکی تصدیق کے لئے ایک دوسرے سے اورمیڈیا کے دفاتر فون کرتے رہے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے شہباز شریف کے مستعفی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ سے متعلق خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -