الیکشن 2013میں دھاندلی ہوئی ،سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا انکشاف

الیکشن 2013میں دھاندلی ہوئی ،سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات 2013کے دوران بطور ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن خدمات سر انجام دینے والے محمد افضل خان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق انہوںنے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ابتداءمیں انہیں صرف شک تھا کہ عام انتخابات میں بھاری پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے مگر آج انہیں مکمل یقین ہے کہ دھاندلی ہوئی تھی۔ جہاں جہاں کیمرے موجود تھے وہاں دھاندلی نہیں ہوئی باقی ہر جگہ دھاندلی کی گئی۔ موجودہ وفاقی وزیر داخلہ نثار علی خان نے بھی ہزراروں ووٹ ناقابل تصدیق ہونے کا دعویٰ کیا گیاتو میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ ان کو سیل شدہ ووٹوں کے ناقابل شناخت ہونے کا علم کیسے ہو گیا؟ کیونکہ سارے ووٹ تو انتخابات کے بعد سیل ہوتے ہیں، تو کیا چوہدری نثار علی خان دھاندلی میں ملوث تھے؟انہوں نے کہا کہ چہف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم میرے خہال میں دھاندلی میں عملی طور پر تو ملوث نہ تھے مگر انہوں نے ان معاملات پر آنکھیں بند رکھیں۔ مجموعی طور پر انتخابات میں الیکشن کمیشن، عدلیہ اور انتظامیہ سب ہی نے دھاندلی کروائی، اور اس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور تصدق حسین جیلانی بھی شامل تھے۔ریٹرنگ افسران کو تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا کام تھا مگر افتخار چوہدری نے آر اوز کوتعینات کیا۔افضل خان نے کہا کہ کراچی میں نتائج تبدیل کئے گئے، صرف ایک ہی پارٹی کی طاقت وہاں کام کرتی ہے اور وہی کامیاب ہوئی اور فخرو بھائی نے وہاں پر بھی آنکھیں بند رکھییں اور ان کو ہوائی فائرنگ کر کے ڈرا دیا گیا۔ پنجاب میںعام انتخابات میں دھاندلی میں جسٹس ریاض کیانی براہ راست ملوث تھے، ان کی تعیناتی بھی میاں محمد نواز شریف کی ایمائ پر کی گئی، جب کہ بلوچستان اور سندھ میں بھی الیکشن کمشنر نے براہ راست مداخلت کی۔لہذا اس الیکشن میں پینتیس پنکچرز نہیں بلکہ کئی پنکچر لگائے گئے۔یاد رہے دو ہزار تیرہ میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران محمد افضل خان بطور ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کام کر رہے تھے اور عام انتخابات کے انعقاد سے محض ایک ہفتے بعد ہی ریٹائرڈ ہوئے۔
دھاندلی ہوئی

مزید :

صفحہ اول -