افضل خان نے مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے پر الزامات لگائے،ریاض کیانی

افضل خان نے مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے پر الزامات لگائے،ریاض کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) جسٹس ( ر) ریاض کیانی نے الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے الزامات مسترد کردیے ہیں اور کہا ہے کہ افضل خان نے ملازمت میں توسیع نہ ملنے پر الزامات لگائے ہیں ، ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افضل خان ملازمت میں توسیع کا اہل نہیں تھا ، میں نے اسے توسیع نہیں دی تو اب انہوں نے یہ الزامات لگادیے ہیں ، وہ مخصوص مقاصد کیلئے بولے ہیں ورنہ اتنا وقت گذرنے کے بعد کیوں بولے ۔ مسلم لیگ سے تعلق کی بنیاد پر فیصلوں میں تعصب کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے ن لیگ کے رکن اسمبلی کیخلاف بھی فیصلہ سنایا ۔ پیپلز پارٹی کے خلاف فیصلے دینے پر مجھے متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ۔

مزید :

صفحہ اول -