شہباز شریف کے مستعفی ہونیکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان وزیر اعلیٰ

شہباز شریف کے مستعفی ہونیکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان وزیر اعلیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاہے-ترجمان نے کہا ہے کہ اس ضمن میں نشر کی جانے والی خبریں من گھڑت ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں- ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ شر انگیز خبریں محض افواہوں کی بنیاد پر نشر کی گئیں اور میڈیا کو چاہیے تھا کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں نشر کرنے سے پہلے متعلقہ ذرائع سے تصدیق کرلی جاتی۔

مزید :

صفحہ اول -