پنجاب بھر میں 500 سے زائد طلباء وطلبات کو پیپروں میں کم نمبر لگا کر فیل کرنیکا انکشاف

پنجاب بھر میں 500 سے زائد طلباء وطلبات کو پیپروں میں کم نمبر لگا کر فیل کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیاقت کھرل) میٹرک کے سالانہ امتحان سال 2014ء میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں 500سے زائد طلباء و طالبات کو رزلٹ کی تیاری کے دوران پیپروں میں کم نمبر لگانے پر فیل کرنے کا انکشاف ہواہے۔جس پر300سے زائد پیپرز چیکروں اور ایگزامینرز کو نااہل کرنے کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے ’’پاکستان‘‘ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پیپروں کی چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر گڑ بڑ کی جاتی ہے جس میں سیکنڈری بورڈوں کے سیکریسی برانچوں کے سربراہ اور ایگزامینرز کی نا اہلی شامل ہے اور پیپروں کی چیکنگ کے دوران طلباء و طالبات کے حاصل کردہ نمبروں کا ٹوٹل کرنے میں گڑ بڑ کر کے جان بوجھ کر فیل کیا جاتا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس میں سیکنڈری بورڈ لاہور سمیت فیصل آباد سیکنڈری بورڈ، ملتان سیکنڈری بورڈ اور ساہیوال ،راولپنڈی سیکنڈری بورڈ اور گوجرانوالہ سیکنڈری بورڈ سمیت بہاولپور بورڈ میں سب سے زیادہ گڑ بڑ کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں میٹرک کے سالانہ امتحان سال 2014ء رزلٹ کی تیاری کے دوران 500سے زائد طلباء و طالبات کو پیپروں کی چیکنگ کی آڑمیں جان بوجھ کر فیل کیا گیا ہے۔ اس میں لاہور بورڈ کے ماتحت میٹرک کے تیار ہونے کے سالانہ امتحان میں 64سے زائد طلباء و طالبات کے پیپروں کی چیکنگ کے دوران ناقص حکمت عملی سے کام لینے پر انہیں فیل کیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سیکنڈری بورڈ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں قائم محکمہ تعلیم کے 9سیکنڈری بورڈوں میں 30ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں فیل ہونے پر پیپروں کی ری چیکنگ کے لئے درخواستیں دیں، جس میں سیکنڈری بورڈ لاہور کو 2600کے قریب طلباء و طالبات نے پیپروں میں جان بوجھ کر فیل کرنے پر شکایات کیں۔ جس میں سے 64سے زائد طلباء و طالبات کی شکایات درست ثابت ہوئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کی تیاری میں ایگزامینرز اور ہیڈ ایگزامینرز اور سیکنڈری بورڈوں کے سیکریسی برانچوں کے افسروں کی نا اہلی سامنے آئی ہے، جس پر محکمہ تعلیم کو اس حوالے سے کارروائی کی سفارش کی گئی ہے اور اس بارے سمری تیار کر لی گئی ہے ۔جس کے بعد ایگزامینرز اور ہیڈ ایگزامینرز سمیت سیکنڈری بورڈو ں کے سیکریسی برانچوں کے خلاف کارروائی کی جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سیکنڈری بورڈ لاہور کے کنٹرولر انور فاروق کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ کے 2500سے 2600کے قریب طلباء و طالبات نے شکایات کیں، جن میں سے 53طلباء و طالبات کی شکایات درست ثابت ہوئی ہیں اور شکایت کی شرح ایک فیصد تھی اس کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -