سپریم کورٹ میںممکنہ غیر آئینی اقدام روکنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج پھر ہو گی

سپریم کورٹ میںممکنہ غیر آئینی اقدام روکنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج پھر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5رکنی بینچ سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضیٰ سمیت دیگر کی ممکنہ ماورائے آئین اقدام کو روکنے کیلئے دائر آئینی درخواستوں کی (آج) پیر کو دوبارہ سماعت کریگا۔ عدالت کے حکم پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے مفصل تحریری بیان گزشتہ روز ان کے وکلاءنے عدالت میں جمع کروا دیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ لوگ اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا‘عدالت نے ایک بار پھر دھرنا ختم کرانے کی حکومتی استدعا کو مسترد کر دیا تھا۔
غیر آئینی اقدام

مزید :

صفحہ آخر -