آن لائن ریونیو ریکارڈ 50 فیصد درست کارگردگی دکھا کر راولپنڈی سر فہرست
لاہور (عامر بٹ سے )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے زیر نگرانی ہونے والی میٹنگ میں پنجاب کے 5اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن سسٹم میں ریونیو ریکارڈ کی فیڈنگ اور درستگی کے حوالے کی جانے والی کارکردگی رپورٹ کا رزلٹ پیش کر دیا گیاراولپنڈ ی میں 100میں سے 50فیصد ٹارگٹ پورا کرنے والا نمبر ضلع لاہور 47فیصد پورا کرنے پر دوسرے اور مظفر گڑھ 36فیصد کرنے پر تیسرے نمبر رہا روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطا بق پنجاب بھر میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی کے بعد کمپیوٹرائزیشن سسٹم میں ریونیو ریکارڈ کی فیڈنگ کیے جانے او رموضع جات کا ریکارڈ آن لائن کیے جانے کے حوالے سے محکمہ ریونیو جنگی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف ،پی ایم یو کے پی ڈی عرفان الہی ،ڈپٹی پی ڈی کیپٹن ظفر اقبال ،ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب مقبول احمد دھاولہ کی کوششیں اور انتھک محنت سے بھی صاف عیاں ہیں پنجاب بھر کے اضلاع کے انتظامی افسران کو اس حوالے سے خصوصی ٹارگٹ بھی دئیے جا چکے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع راولپنڈ ی میں مجموعی طور پر 1231موضع جات ہیں جن میں سے 1106موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزسسٹم میں فیڈ کرواتے ہوئے ان موضع جات کو آن لائن کرتے ہوئے 50فیصد کام مکمل کرتے ہوئے کارکردگی میں سرفہرست ہے اس طرح ضلع لاہور میں شعبہ سیٹلمنٹ کے 327موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹر ائز سسٹم میں فیڈ کروانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جن میں سے 172موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرتے ہوئے انہیں آن لائن کر دیا گیا ہے ااور 47فیصد کام مکمل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ شعبہ سیٹلمنٹ کا کام گزشتہ 10سالوں سے جاری تھا تاہم اضافی ڈیوٹیوں اور دیگر ذمہ داریوں کا باوجود عرصہ 2سال کے دوران سیٹملنٹ آفیسر رانا خالد محمود نے 172موضع جات کو آن لائن کرواتے ہوئے محکمہ ریونیو میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے جس کے چرچے تمام اضلاع میں کیے جارہے ہیں اس طرح مظفر گڑھ میں 948موضع جات میں سے 853موضع جات کا ٹارگٹ مکمل کر دیا گیا تھا جس سے 340سے زائد آن لائن کر دیے گئے ہیں اس کے علاوہ گجرات کے 1048موضع جات میں سے 853موضع جات کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس میں 423موضع جات آن لائن کر دیا گیا ہے جبکہ ضلع ملتان کے 535موضع جات میں سے 482موضع جات کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جن میں سے 188آن لائن ہوچکے ہیں پنجاب کے ان پانچ اضلاع کی رپورٹس گزشتہ روز سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف کو پیش کر دی گئی ہے میٹنگ کے دوران کام میں تاخیری برتنے پر تما م اضلاع کے انتظامی افسران کی جہاں سخت سرزنش کی گئی وہاں کارکردگی بہتر دکھانے والے اضلاع کے انتظامی افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف او رپی ڈی پنجاب عرفا ن الہی کا کہنا ہے کہ 2014کے دسمبر تک 100فیصد رزلٹ لیں گے اور اس حوالے سے تما م انتظامی افسران کو بھی واضع کر دیا گیا ہے کہ کسی قسم کی تاخیری یا کوتاہی اب کرداشت نہ ہوگی ۔
موضع جات آن لائن