حکومت کا آج سے دارالحکومت کی تمام یونیورسٹیاں اور سرکاری ادارے کھولنے کا اعلان

حکومت کا آج سے دارالحکومت کی تمام یونیورسٹیاں اور سرکاری ادارے کھولنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے آج وفاقی دارالحکومت کی تمام یونیورسٹیاں اور سرکاری ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ دور دراز سے آنے والے ملازمین اور دیگر شہروں سے آنے والے طلبا و طالبات غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں کیونکہ ایک طرف راولپنڈی اسلام آباد میں اہم یونیورسٹیوں کے علاقوں میں بھی کنٹینر لگائے گئے ہیں اور وہاں نقل و حرکت انتہائی مشکل ہے جبکہ یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کو تحریک انصاف کے کارکن سمجھ کر بھی پولیس عتاب کا نشانہ بناسکتی ہے، اس صورتحال میں طلبہ و طالبات کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں دوسری جانب وزیراعظم سیکرٹریٹ ، کابینہ سیکرٹریٹ اور پاکستان سیکرٹریٹ سمیت اہم ادارے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کی جگہ کے قریب ہونے کی وجہ سے محفوظ نہیں، اس صورتحال میں ان طلبا و طالبات اور ملازمین نے حکومت اور دھرنا دینے والی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی سہولیات کیلئے باہمی مذاکرات کے ذریعے پرامن ماحول بنائیں تاکہ وہ اطمینان سے اپنی سرگرمیاں اور تعلیم جاری رکھ سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -