جمعیت اہلحدیث کا کل سے ”استحکام پاکستان ریلیاں“نکالنے کا اعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے26 اگست کو ملک بھر میں’ استحکام پاکستان ریلیاں ‘نکالنے کا اعلان کردیا۔ مرکز اہل حدیث راوی روڈ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کابوریا بستر گول کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے ہم نے ملک استحکام پاکستان ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کا مقصد آئین وجمہوریت کا دفاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی پہلے دہشت گردی اور شدت پسندی کی وجہ سے خطرے میں رہی اور ملک کو شدید نقصان پہنچا اور سیاسی طالبان احتجاجی دہشت گردی کے ذریعے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔26 اگست کو لاہور میں استحکام پاکستان ریلی راوی روڈ تا پریس کلب نکالی جائے گی۔ جس سے پروفیسر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
ساجدمیر