ابوظہبی،مساجد سے رقوم سے بھرے ڈبے چوری کرنے والے 3افراد گرفتار

ابوظہبی،مساجد سے رقوم سے بھرے ڈبے چوری کرنے والے 3افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ابوظہبی کی مقامی پولیس نے 3 عرب باشندوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی 26 مساجد سے لوگوں کی جانب سے عطیہ کی جانے والی رقوم سے بھرے ڈبے چوری کئے۔ بتای اگیا ہے کہ ان میں سے 2 افراد متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ملزمان کی عمریں 31 اور 26,26 سال بتائی گئی ہیں لیکن نام ظاہر نہیں کئے گئے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق انہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ یہ آدھی رات کے بعد مساجد میں داخل ہوتے تھے اور چندے کی رقوم والے ڈبے توڑ کر ان سے رقوم چرا لیتے تھے، مقامی قانون کے تحت انہیں سخت سزا ملنے کی توقع ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -