گھر یا بنگلہ تین سے زائد کنواروں کو کرایہ پر دینے پر پابندی عائد
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکام نے شہر کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کنواروں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں ملکر ایک کمرے یا مختصر عمارت میں کرائے پر رہنے والوں کو 10000 درہم (تقریباً پونے تین لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ کیا جائے گا۔ حکام کا موقف ہے کہ انہیں شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کنواروں کے بڑے بڑے گروپ ایک کمرہ کرائے پر لے کر اس میں رہائش پذیر ہوجاتے ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق ایک کمرے میں تین سے زائد لوگ رہائش پذیر نہیں ہوسکتے۔ مالکان مکان کو بھی خبردار کردیا گیا ہے کہ وہ تین سے زائد لوگوں کو کمرہ کرائے پر نہ دیں جبکہ گھر یا بنگلہ کنواروں کو کرایہ پر دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔