کوبرا سانپ کے کٹے سر نے باورچی کو ڈس لیا،موقع پر جاں بحق

کوبرا سانپ کے کٹے سر نے باورچی کو ڈس لیا،موقع پر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے شہر فوشان میں پیش آنے والے کوفناک واقعے نے ہر سننے والے کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ شہر کے علاقے شنڈے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ایک باورچی خطرناک کوبرا سانپ کا گوشت کاٹ کر اس کا سوپ بنارہا تھا۔ پینگ نامی باورچی نے سانپ کا سر کاٹ کر علیحدہ کردیا اور باقی جسم کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر سوپ بنانا شروع کردیا۔ جب اس نے دیکھا کہ سوپ تیار ہونے والا ہے تو سامان سمیٹنا شروع کردیا اور اسی دوران اس نے 20 منٹ قبل کاٹے کئے کوبرا کے سر کو بھی اٹھا کر ایک طرف پھینکنے کی کوشش کی۔ کٹے ہوئے سر کو ہاتھ لگانا تھا کہ اس نے اسے ڈس لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی موت ہوگئی۔ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والے مسٹر سن اور ان کی بیوی نے بتایا کہ وہ کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک باورچی خانے سے چیخوں کی آواز آنا شروع ہوگئی۔ سب لوگ بھاگ کر وہاں پہنچے تو دیکھا کہ باورچی فرش پر پڑا تڑپ رہا تھا۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو بلوایا گیا لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے بدقسمت باورچی دم توڑ گیا۔ جانوروں کے ماہر مسٹر پینگ کا کہنا ہے کہ رینگنے والے جانوروں میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ ان کا سرکٹنے کے بعد وہ ایک گھنٹے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سانپ کا سرکٹ بھی جائے تو انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور اسے ہاتھ لگانا موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -