پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے مستعفی ارکان کی تعداد50ہوجائیگی

پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے مستعفی ارکان کی تعداد50ہوجائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(محمد نواز سنگرا)پاکستان تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے سے مستعفی ارکان کی تعداد50سے زائدہو گی۔ مشرف دور میں 20سے زائد مستعفی ہونے والے ارکان میں سے 90فیصد دوبارہ اسمبلیوں کی زینت بننے سے محروم رہے ہیں۔تحریک انصاف کے پارٹی قیادت کے فیصلوں سے مجبور ارکان بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ مستعفی ہونے پر آئندہ اسمبلیوں میں آنے کا موقع ملے گا یا نہیں ۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے جن 34 ارکان کے استعفے جمع کرائے ہیں ان میں حامد الحق،ساجد نواز،سراج محمد خان،گلزار خان،علی محمد خان،مجاہد علی،شہر یا رآفریدی،نثار خان خٹک،خلیل زمان اورکزئی،اظہر خان جدون،مراد سعید،سلیم رحمان اورجنید اکبرشامل ہیں۔پنجاب سے غلام سرور خان،رائے حسن نواز،شفقت محمود،امجد علی خان،عمران خان،شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی سندھ سے عارف علوی اسلام آباد سے اسد عمرفاٹا سے قیصر جمال اور اقلیت کی مخصوص نشست پر لال چند ملہی جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر خیبر پختونخواہ سے نفیسہ عنائیت اللہ،مسرت احمد زیب،ساجدہ بیگم اور عائشہ گلالئی پنجاب سے منزہ حسن اور شیریں مزاری شامل ہیں۔گزشتہ پندرہ برسوں میں سب سے پہلا استعفیٰ 9مارچ2004کو پیپلز پارٹی کے رہنما ظفر اقبال وڑائچ نے این اے196رحیم یارخان سے دیااور پی پی پی سے استعفے کے بعد (ق)لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔15اکتوبر 2004کو ڈاکٹر طاہر القاری نے پرویز مشرف کابینہ کو ”ربڑ سٹیمپ“کہ کر صدر کے دو عہدے رکھنے اور ایک شخص کو تمام تر اختیارات کا مالک قرار دے کر اسمبلی کی نشست سے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا تھا۔۔6ستمبر2006کو این اے 269سے عبدالرو¿ف مینگل نے نواب اکبر بگٹی کے قتل پر استعفیٰ دیا۔14نومبر2006کو فاٹا کے صاحبزادہ ھارون الرشید نے باجوڑ میں فضائی کاروائی کے دوران 80طلبہ اور اساتذہ کی شہادت پر احتجاجاً قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑی ۔23جولائی2007کو جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمدنے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ ی ۔2002سے2007کے دوران ہی ایم کیو ایم کے پانچ ارکان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، سرکار الدین ،سلطان احمد،عزیز اللہ بوہری اور شمیم اختر نے استعفے دیے ۔این اے 59اٹک سے ایمان وسیم کی سیٹ شوکت عزیز کو ا وزیر اعظم بنوانے کیلئے خالی کرائی گئی ۔ایمان وسیم ضلع ناظم اٹک طاہر صادق کی بیٹی اور صدر مسلم لیگ(ق)چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی ہے۔ این اے 229تھر پارکر سے ارباب ذکا اللہ کی سیٹ بھی شوکت عزیز کےلئے خالی کرائی گئی لیکن شوکت عزیز نے یہ سیٹ خالی کردی تو ارباب ذکا اللہ دوبارہ الیکشن لڑ کر اسمبلی میں آ گئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن بھی (ق)لیگ کی طرف سے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ چکی ہیں۔کچھ ارکان قومی اسمبلی نے ضلع ناظم بننے کےلئے بھی استعفے دیئے جن میں این اے180 مظفر گڑھ سے عبدالقیوم جتوئی،این اے 210جیکب آبادسے سردار سلیم جان مزاری،سرگودھا سے انعام الحق پراچہ ،جلیل شرقپوری شامل ہیں جنہوں نے 2002سے2007کی اسمبلی سے استعفے دیئے۔جبکہ جعلی ڈگری کی وجہ سے درجنوں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو عدالت کی طرف سے نااہل بھی قرار دئیے جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -