نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سماعت شروع کردی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سماعت شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( وقائع نگار) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے عوامی سماعت شروع کردی۔تقسیم کار کمپنیوں نے فی یونٹ قیمت میں تینتالیس پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔ٹیرف میں اضافے کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دی تھی۔تقسیم کار کمپنیوں نے نیپراکو ماہ جولائی کے لئے تینتالیس پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے درخواست دی ہے۔ یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجائےگا۔درخواست کےمطابق جولائی کیلئے فی یونٹ قیمت سات روپے چھ پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن لاگت سات روپے انچاس پیسے رہی جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -