چین کے جنوبی شہر چونچنگ میں خودکشی کی کوشش کرنے والے کو ہجوم نے بچا لیا

چین کے جنوبی شہر چونچنگ میں خودکشی کی کوشش کرنے والے کو ہجوم نے بچا لیا
چین کے جنوبی شہر چونچنگ میں خودکشی کی کوشش کرنے والے کو ہجوم نے بچا لیا
کیپشن: cheen

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جونچنگ (نیوز ڈیسک) چین کے جنوبی شہر چونچنگ میں اس وقت نہایت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک خاندانی تنازعہ پر 30 سالہ ”گونک لنگ“ نے اپنے 29 سالہ کزن ”چوئی منگ“ کے گلے پر چھری رکھ کر اس پر یرغمال بنالیا۔ دو گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس ”گونگ لنگ“ کو اس بات پر منانے میں کامیاب ہوگئی کہ وہ اپنے کزن کو چھوڑ دے لیکن اس کے بعد گونگ لنگ نے چھری اپنی گردن پر رکھ لی اور خود کشی کی دھمکی دینے لگا۔ حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ اس پر مجمے میں سے کسی نے آواز لگائی کہ گلہ کاٹنا ہے تو جلدی کرو ہم انتظار کرکر کے تھک گئے ہیں۔ اس طرح ایک اور بولا ہمارے ہماس، پورا دن نہیں ہے، وہاں کھڑے دیگر لوگ بھی ان کے ہمنوا بن گئے اور چند منوں بعد ”گونگ لنگ“ نے چھری پھینک دی اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چین میں خود کشی کی شرح بے حد بڑھ چکی ہے لیکن اکثر سڑکوں پر اس قسم کے تماشے لگتے رہتے ہیں اور لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ واقعی خود کشی کی کوشش نہیں بلکہ مقبولیت حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے۔

 

مزید :

صفحہ آخر -